پاکستان میں 24گھنٹے میں ایک کروڑ84 لاکھ 955افراد کی ویکسین کی گئی،این سی او سی

Spread the love

ملک میں کورونا کو شکست دینے کے لیے ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، چوبیس گھنٹے میں ایک کروڑ84لاکھ 955ڈوز لگائی گئیں،این سی او سی کے مطابق 18کروڑ 85لاکھ 91ہزار838 کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1490556345539571713

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ویکسین کے اہل 58فیصد جبکہ کل آبادی میں سے 38فیصد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

اسلام آباد کے ویکسی نیشن سینٹر پر عمل شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ شہریوں نے انتظامات کو سراہتے ہوئے سب کو ویکسین لگوانے کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس مزید 38 افراد کی جان لے گیا ، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 516 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں 13 ہزار 252، سندھ میں 7 ہزار 905، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 53، اسلام آباد میں 988، بلوچستان میں 368، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 761 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔

این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 779 نئے ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے 3 ہزار 338 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، کورونا مثبت کیسز کی شرح7.45فیصد ریکارڈ کی گئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 63 ہزار 111 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 89 ہزار 655، سندھ میں 5 لاکھ 52 ہزار 262، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 3 ہزار 110، بلوچستان میں 34 ہزار 819، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 896، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 628 جبکہ آزاد کشمیر میں 40 ہزار 741 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا میں مبتلا ایک ہزار 684 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔