تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس

Spread the love

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات  کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کے پاس تحریک انصاف کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے ۔ پوری قوت کے ساتھ بلدیاتی اتنخابات کے میدان میں اتریں گے ۔ ہمارے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں،ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر کی جائے گی۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کا بڑے پیمانے پر جلسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے جلسے کے پلان کی منظوری دے دی ۔ وزیراعظم نے بڑے پیمانے پر جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

حکمران جماعت پنجاب اور خیبرپختونخوا  میں بڑے پیمانے پر پاور شو کرے گی ۔ وزیراعظم عمران خان نے ای سی سی  کمیٹی کو بطور پارٹی چیئرمین گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

اجلاس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان ، وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری ، وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، شیریں مزاری، علی امین گنڈاپور، مراد سعید شریک ہوئے۔

ڈی آئی خان سے تحریک انصاف کے سٹی میئرعمر امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن سے نا اہلی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی ۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیاگیا۔

وزیراعظم عمران  خان نے پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو دورہ چین کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

One thought on “تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس

  1. … [Trackback]

    […] Find More on to that Topic: daisurdu.com/2022/02/07/وزیراعظم-کی-زیرصدارت-سینٹرل-ایگزیکٹو/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے