علی امین گنڈا پور کو ڈی آئی خان داخلے کی اجازت

Election Commission Of Pakistan
Spread the love

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو ڈی آئی خان میں داخلے کی اجازت مل گئی ۔ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو ڈی آئی خان میں داخلے کی دے دی ۔ الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

الیکشن کمیشن نے عمر امین گنڈاپور کو نا اہل قرار دے دیا ، عمر امین ڈی آئی خان سے پی ٹی آئی کے تحصیل میئر کے امیدوار ہیں ، الیکشن کمیشن نے عمر امین گنڈا پور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہل کیا، ڈی آئی خان سٹی مئیر کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے مختصر فیصلہ پڑھ کرسنایا، علی امین گنڈاپور کو عوامی اجتماعات سے خطاب سے روک دیا گیا ، وفاقی وزیر کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں واضح کیا کہ علی امین گنڈا پور گھریلو تقریبات میں شریک ہوسکیں گے،علی امین گنڈا پور نے پھر خلاف ورزی کی تو سخت کاروائی ہوگی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن سے ضلع بدر نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

One thought on “علی امین گنڈا پور کو ڈی آئی خان داخلے کی اجازت

  1. … [Trackback]

    […] Find More here to that Topic: daisurdu.com/2022/02/07/علی-امین-گنڈاپور-کو-ڈی-آئی-خان-داخلے-کی/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے