شیخ رشید کا پاک فوج کو خراج تحسین

Spread the love

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عظیم افواج نے جانوں کا نذرانہ دےکر دہشت گردی کا مقابلہ کیا ۔ کل میں عظیم افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کا جا رہا ہوں ۔ پاک فوج،وطن کے خلاف اسلحہ اٹھانے والوں کو معاف نہیں کرنا چاہیے۔

ملکی سالمیت کے خلاف اسلحہ اٹھانے پر عظیم فوج ذمے داری ادا کرے گی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملکی سالمیت کے خلاف اسلحہ اٹھانے پر عظیم فوج ذمے داری ادا کرے گی۔ 20 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ۔ ہمارے9نوجوان شہید ہوئے ۔ آئی ایس پی آر کا جو مؤقف ہے وہی حکومت کی پوزیشن ہے ، جو پاکستان ،فوج کے خلاف اسلحہ اٹھائے انہیں معاف نہیں کیا جائے گا ْ حساس معاملات ،کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر بات نہیں کرنا چاہتا۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے بھارت تکلیف میں ہے

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے بھارت تکلیف میں ہے ، بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے یوم کشمیریکجہتی پر خلفشار کی باتیں کی ہیں،اپوزیشن اپنی سیاسی موت  مرنے جا رہے رہی ہے، میں کبھی آصف زرداری کو 10 پرسنٹ نہیں کہا، نہ ہی کبھی بلاول بھٹو کو سلیکٹڈ کہا ، پہلے یہ استعفیٰ دےرہے تھے اب لانگ مارچ پر آ گئے۔

فضل الرحمان اپنا شوق پورا کر لیں

شیخ رشید نے  فضل الرحمان کو مخاطب کیا کہ آپ نے کہا کہ عمران خان کو مکھی کی طرح نکال دیں گے،کل ان دونوں نے آپ کو دودھ سے مکھی کی طرح نکال دیا، یہ کہتے ہیں حکومت کو گھر بھیج دیں گے، یہ منہ اور مسور کی دال، فضل الرحمان کوشش کر لیں اور اپنا شوق پورا کر لیں۔

اپوزیشن اپنے لئے بڑا مسئلہ پیدا کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ ، اومنی گروپ، پاپڑ والے اکٹھے ہونا چاہتے ہیں تو بے شک آئیں . یہ اپنے لئے بڑا مسئلہ پیدا کر رہے ہیں . ان کی لانگ مارچ میں کوئی دلچسپی نہیں ، یہ صرف میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں۔

اپوزیشن کو پہلے کہا تھا کہ پہلے میں کہتا تھا تاریخ بدل لو اب میں کہتا ہوں آ جاؤ ، لیکن اپوزیشن ضلعی انتظامیہ کے ساتھ روٹ طے کر لے،خبردار بھی کیا کہ اگر کسی نے چالاکی دکھائی تو قانون حرکت میں آئے گا۔