ترک صدر، اہلیہ کورونا کا شکار

Spread the love

یوکرائن کے دورے سے واپس آتے ہی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کورونا کا شکار ہو گئے ہیں ۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترک صدر طیب اردوان بتایا کہ ان کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میری اہلیہ نے علامات ظاہر ہونے پر کووڈ-19 کا ٹیسٹ کروایا اور ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔

بشکریہ ٹوئیٹر: رجب طیب ایردوان نے بیماری کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دی

ترک صدر کا کہنا تھا کہ دونوں کا اومیکرون وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ترک صدر نے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہم گھر سے اپنا کام جاری رکھیں گے اور آپ دعا کریں۔

ترک حکمران جماعت اے کے پی کے وزرا اور اپوزیشن رہنماؤں نے طیب اردوان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

اس سے کچھ دیر قبل ہی ترک صدر طیب اردوان نے شمالی صوبے زونگولدک میں ٹنل اور روڈ کی افتتاحی تقریب سے ویڈیولنک کے ذریعے براہ راست خطاب کیا تھا۔

واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے جمعرات کو یوکرین کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کا مقصد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی سے مذاکرات کرنا تھا۔ انہوں نے یوکرینی صدر زیلینسکی اور روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات کی میزبانی کی پیش کش بھی کی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کا کورونا اومیکرون ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم عمران خان نے جلد صحت یابی کےلئے دعا کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا ہے کہ میرے بھائی ترک صدر رجب طیب اردگان، اور ان کی اہلیہ امینہ اردوان کا کورونا وائرس اومیکرون کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری حکومت، پاکستانی عوام اور اپنی طرف سے میں ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعاگو ہوں۔

عالمی رہنماؤں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترک صدر اور ان کی اہلیہ کے لئے نیک خواہشات اور دونوں کی صحت یابی کے پیغامات بھجوائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28