اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42رنز سے ہرا دیا

Spread the love

نیشنل کراچی اسٹیڈیم میں پاکستان سپرلیگ 7کاچودہواں میں میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر177رنز بنائے، پال اسٹرنگ39،کپتان شاداب خان 34،کالن منرو 33،الیکس ہیلز30،اعظم خان16،آصف علی 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سےکرس جارڈن نے 2، عماد وسیم، عثمان شنواری،عمید آصف اورمحمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیئے گئے178رنز کے جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنا سکی۔محمد نبی 47رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

صاحبزادہ فرحان 25،لوس گلوری15،عمید آصف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کے 7کھلاڑی ڈبل ہندسہ عبور نہ کر پائے،عماد وسیم 9،کپتان بابراعظم 8،شرجیل خان 6،کرس جارڈن 5،محمد طحہ صفر پر آؤٹ ہو گئے، عثمان شنواری 8رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 4جبکہ وقاص مقصود،محمد وسیم اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کراچی کنگز کی ٹیم کو مسلسل پانچویں اور42رنز کی بدترین شکست کے بعد اگلے مرحلے تک رسائی بھی ناممکن دکھائی دے رہی ہے، رواں سیزن کے دوران کراچی کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔

2 thoughts on “اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42رنز سے ہرا دیا

  1. […] کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم 59 رنز بناکر نمایاں رہے، جوکلارک 26، محمد نبی 15، شرجیل خان اور کک بین 14 ،14 رنز بناسکے، عامریامین 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ […]

  2. […] پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 21 واں میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا ۔ کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28