وزیراعظم اورچینی صدرکی ملاقات

Spread the love

وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ سے گریٹ ہال آف پیپلزمیں ہوئی، 2019میں وزیراعظم کے دورہ چین کے بعد یہ پہلی ملاقات تھی ۔

وزیراعظم اور چینی صدر کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاک چین دوطرفہ تعاون کے پہلاؤں کا جائزہ لیا ، خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی چینی قیادت کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے اولمپک سرمائی کھیلوں کی میزبانی پر چینی قیادت کو مبارکباد دی ۔ چین کے نئے قمر سال پر چینی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان چین میں شراکت دراری خطے لئے ضروری،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان کا ثابت قدم ساتھی،مضبوط حامی اور آئرن برادر ہے ، پاکستان اور چین کی شراکت داری نے وقتی آزمائشوں کا مقابلہ کیا، پاکستان چین میں شراکت داری خطے کےلئے ضروری ہے ۔ دونوں ممالک امن، استحکام ،ترقی کے لئے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو جیواکنامک پاکستان کی پائیدار ترقی سے آگاہ کیا ، صنعتی ترقی،زرعی پلان علاقائی روابط کےلئے پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کا صنعتی، علاقائی تعاون، ویکسین کی فراہمی پر معاہدوں پر اظہاراطمینان کیا۔

مقبوضہ کشمری میں بھارتی جارحیت کا معاملہ بھی اٹھایا

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھایا ۔ عمران خان نے کہا کہ بھارت میں عسکریت پسندی علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم علاقئی امن کے لئے خطرہ ہیں۔

خطے کی تازہ صورتحال اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال

اعلامیے کے مطابق چینی صدر وزیراعظم پاکستان کے درمیان ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری انسانی تباہی روکنے میں افغان عوام کی مدد کرے ۔ پاک چین قیادت میں اتفاق کیا گیا کہ مستحکم افغانستان اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔

دنیا میں پولرائزیشن سے ترقی پذیرممالک کوخطرہ

وزیراعظم نے چینی صدر سے بڑھتے لرائزیشن کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں پولرائزیشن سے عالمی ترقی،ترقی پذیر ممالک کو خطرات ہیں ۔ موسمیاتی تبدیلی، وبائی امراض،عدم مساوات سے چیلنجز ہی جن سے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تعاون کے ساتھ ہی نمٹا جا سکتا ہے۔

چینی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے چین کے مفاد کے امور پر پاکستان کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کےلیے چین کی غیرمتنزلزل حمایت پر شکرگزار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

وزیراعظم کی چینی قیادت کےظہرانے میں شرکت

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ کے ظہرانے میں شرکت کی تھی، اس موقع پر انہوں نے چینی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ چائنا انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن اور پاور چائنا کے چیئرمین سے آن لائن ملاقات بھی کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستان کے توانائی کے شعبے کی بہتری اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی، ڈیجیٹل، صحت، تجارت اور صنعتی راہداریوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا جب کہ سی پیک کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ان ملاقاتوں میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت بھی موجود تھے،رپورٹس کے مطابق چین میں وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر سے بھی ملاقات کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

فروری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28