مری روڈ پر تیزرفتار کار بورڈ سے جاٹکرائی، 4 افراد جاں بحق،2 زخمی

Spread the love

اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو کے قریب مری روڈ پر تیز رفتار گاڑی پٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی، افسوسناک حادثے میں 4افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں حمزہ ممتاز، فرحان عباسی جبکہ 2 نامعلوم افراد شامل ہیں ۔ سہراب اور سبحان  شدید زخمی ہوئے۔

امدادی ٹیموں نےجاں بحق اور زخمیوں کو اسلام آباد کے پمز اسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کےمطابق حادثے کے باعث گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔