پی ایس ایل7:ملتان سلطانز کی مسلسل پانچویں فتح، رضوان الیون کی اگلے مرحلے تک رسائی یقینی

Spread the love

پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیزاوردلچسپ مقابلے جاری ہیں، ایونٹ کا تیرہواں میچ ملتان سلطان اور پشاورزلمی کے درمیان کھیلا گیا، پشاورزلمی  کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت کی۔

ملتان سلطان کی ٹیم کے بلے بازوں نے پشاورزلمی کے باؤلرز کی خوب دُرگت بنائی اور مقررہ اووز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 222رنزبناڈالے۔

کپتان محمد رضوان 82،شان مسعود35،صہیب مقصود 25رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،ٹم ڈیوڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 19گیندوں پر 52رنز بنائے ،انہوں نے 6چھکے اور2چوکے لگائے۔

پشاورزلمی کی جانب سےسلمان ارشد ،شعیب ملک اورعثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطان کی جانب سے 224رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 8وکٹ کے نقصان پر 165رنز بنا سکی۔

بین کٹنگ 52رنز بنا کرناقابل شکست رہے جبکہ حضرت اللہ زئی43،حیدرعلی 24،عثمان قادر 12، شعیب ملک 11رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،محمد عمر3ردرووڈ اور وہاب ریاض 2,2رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سےشاہنوازدھانی  اورعمران طاہر نے3،3وکٹیں حاصل کیں،عباس آفریدی اور موذربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کپتان محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

One thought on “پی ایس ایل7:ملتان سلطانز کی مسلسل پانچویں فتح، رضوان الیون کی اگلے مرحلے تک رسائی یقینی

  1. Najczęstszymi przyczynami niewierności między parami są niewierność i brak zaufania. W czasach bez telefonów komórkowych i Internetu kwestie nieufności i nielojalności były mniejszym problemem niż obecnie.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے