نوشکی اور پنجگور میں آپریشن،20دہشت گردہلاک

Spread the love

نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 20دہشت گرد ہلاک،پاک فوج کے 9جوان شہید

Spread the love

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا ہے، جس میں مجموعی طور پر  20 دہشت گرد مارے گئے، ان میں انتہائی مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہے، پاک فوج کے 9 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے 2 فروری کو سیکیورٹی فورسز کے پنجگور، نوشکی کیمپوں پر حملہ کیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے فوری جواب دیتے ہوئے دونوں مقامات پر دہشت گرد حملے ناکام بنائے۔

نوشکی میں 9 دہشت گرد مارے گئے، ایک افسر سمیت 4 جوان شہید ہوئے۔ پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے 4 حملہ آور دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ 4 کو گھیرے میں لیا گیا تھا، کلیئرنس آپریشن کے دوران گھیرے میں لیے گئے 4 دہشت گردوں کو بھی آج جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ پنجگور آپریشن میں 5 جوان شہید ہوئے ، 6 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران ان آپریشنز میں افسر سمیت 9 جوان شہید ہوئے جبکہ 6 زخمی ہوئے، ان حملوں میں ملوث 3 دہشت گرد گذشتہ روز ہلاک کئے گئے جن میں دو ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، اور ہرقیمت پر اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کاخاتمہ یقینی بنائیں گی۔

2 thoughts on “نوشکی اور پنجگور میں آپریشن،20دہشت گردہلاک

  1. … [Trackback]

    […] Find More to that Topic: daisurdu.com/2022/02/05/نوشکی-اور-پنجگور-میں-کلیئرنس-آپریشن-مک/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے