لاہورقلندرز کا جادو چل گیا،اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسی خیزمقابلے کے بعد8رنز سے ہرا دیا

Spread the love

پی ایس ایل کے12ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیزمقابلے کے 8رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا بارہواں میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نےٹاس جیت کر لاہورقلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہورقلندرز نے مقرررہ اووز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 174رنز بنائے،عبداللہ شفیق44،فخرزمان38،ہیری بروک37،ڈیوڈ وائزے20رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کےوقاص مسعود اورشاداب خان نے 4,4بلے بازوں کو ٹھکانے لگایا جبکہ مبشرخان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لاہورقلندرز کی جانب سے دیئے گئے 175رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 166رنز بنا سکی۔کولن منرو66،شاداب خان52،آصف علی اور پال اسٹرنگ 14,14رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

لاہورقلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 2،شاہین شاہ آفریدی،زمان خان،راشدخان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔فخرزمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے