پی ایس ایل7:بابراعظم کی کراچی کنگز کو ایونٹ میں مسلسل چوتھی شکست،پشاورزلمی نے میچ9رنز سے جیت لیا

Spread the love

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ،پشاور زلمی نے 9 رنز سے آج کا میچ بھی جیت لیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 11واں میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا، جس میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے، شعب ملک 52رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، حضرت اللہ زازئی 41،بین کٹنگ 24،کامران اکمل21،حیدر علی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف نے 3جبکہ عامریامین نے ایک کھلاڑی کw آؤٹ کیا۔

پشاورزلمی کی جانب سے دیئے گئے 175رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر  164رنز بنا سکی، کپتان بابراعظم 90رنز بنا کر ناقابل شکست رہے لیکن اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر پائے،انہوں نے اننگز میں ایک چھکا اور 12چوکے لگائے۔

کراچی کنگز کے 3کھلاڑی صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے، کوک بین 31،عامریامین 20جبکہ محمد نبی 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاورزلمی کی جانب سے محمد عمر نے 3،طلعت حسین،عثمان قادراور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،آل راؤنڈرشعیب ملک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کراچی کنگز کی ٹیم پی ایس ایل7 میں اب تک کوئی میچ نہیں جیت پائی اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے