عمران خان کی چیئرمین چینی قومی ترقی سے ملاقات

Spread the love

وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ میں چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں چین کے سیاسی ،مشاورتی کونسل کے وائس چیئرمین بھی شریک ہوئے ۔ ملاقات میں سی پیک کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین اور پاکستان آزمودہ دوست ہیں، پاکستان اور چین کی تعاون پر مبنی تذویراتی شراکت داری ہر آزمائش پر پورا اتری۔

کورونا کے باوجود دونوں ملکوں کے تعاون کے باعث سی پیک منصوبوں پر کام جاری رہا۔

وزیراعظم عمران خان نے چین کے قومی ، ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے تعاون کو قابل تحسین قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک،بی آرآئی منصوبے کا اہم جزو ہے،سی پیک سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں نے ملک میں پائیدار معاشی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے ۔ سی پیک کے جلد مکمل ہونے والےل منصوبوں سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے،پاکستان اور چین گوادر کو خطے کا معاشی مرکز  بنانے کےلیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

3 thoughts on “عمران خان کی چیئرمین چینی قومی ترقی سے ملاقات

  1. […] عمران خان الصبح منصوبے کا جائزہ لینے پہنچنے توکام کرنے والا سٹاف […]

  2. […] عمران خان نے کہا کہ کیا کبھی ان چوروں نے عام آدمی کا سوچا کہ یہ بھی ہماری ذمہ داری ہے،3 ۔ سال سے حکمرانی کرنے والے اپنا پیٹ بھرتے رہے ۔ سندھ میں پارٹی لیڈر ہے جو 13 سال میں اردو بھی بولنا نہیں سیکھا، بارش آتی ہے تو پانی آتا ہے ۔ آپ نے لوگوں سے پوچھا کیا گزرتی ہے ان پر۔ […]

  3. The most reliable real estate company I’ve ever dealt with.
    Professional, great atmosphere, friendly staff with
    clean and lovely offfice setup, knowledgeabe and
    helpful agents aand brokers. Highly recommend.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے