انفارمیشن ٹیکنالوجی کا 85 ارب کا ریونیو

Spread the love

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کیمونیکشن کی کاوشیں

Spread the love

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونیکیشن نے جاز کے لائسنس تجدید کے لئے پالیسی ڈائریکٹیو جاری کردیا ہے۔

وزیر انفارمیشن ٹیکالوجی امین الحق کے مطابق پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ جاز کا لائسنس 5 جولائی 2022 کو معیاد پوری کررہا ہے ، پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی اور فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ کو لائسنس تجدید کے لئے ہدایات دے دی گئی ہیں۔

https://twitter.com/MoitOfficial/status/1489120807108460548

انہوں نے بتایا کہ لائسنس تجدید کے لئے 900 میگا ہرڈز بینڈ کے لئے 39 اعشاریہ 5 اور 1800 میگاہرڈز کے لئے 31 ملین ڈالرز کی قیمت مقررکی گئی ہے۔

سیدامین الحق نے بتایا کہ جاز موبائل کمپنی دونوں بینڈزمیں مجموعی طور پر 13 اعشاریہ 6 میگاہرڈز کی تجدید کروائے گی، تجدیدی رقم امریکی ڈالرز یا پاکستانی روپیہ میں ادا کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لائسنس تجدید کے وقت مکمل یا  50 فیصد اور بقیہ 5 سال کی مساوی اقساط میں ادا کرنے کی سہولت ہوگی، لائسنس کی تجدید 15 سال کیلئے کی جائے گی ، کوالٹی آف سروسز سمیت تمام شرائط ،قواعد کے مطابق ہوں گے۔

وزارت آئی ٹی و ٹیلی کیمونیکشن کی کاوشوں سے قومی خزانے کو مجموعی طور پر 85 ارب 57 کروڑ کا ریونیو حاصل ہوگا۔