پاکستان میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ

Spread the love

پاکستان بھرمیں 24 گھنٹے کےدوران کوروناوائرس مزید 42 زندگیاں نگل گیا۔ ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 29 ہزار 372 ہوگئی۔

پنجاب میں 13 ہزار 201، سندھ میں 7 ہزار 849، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 23، اسلام آباد میں 982، بلوچستان میں 368، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 760 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان بھر میں 24گھنٹے کے دوران 59 ہزار786 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5ہزار830 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ پاکستان بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.75فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں 4 لاکھ 83 ہزار 779، سندھ میں 5 لاکھ 46 ہزار 141، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 97 ہزار 937، بلوچستان میں 34 ہزار 557، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 768، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 758 جبکہ آزاد کشمیر میں 39 ہزار 323 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان بھر میں کورونامریضوں کی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 263 ہوگئی، کورونا ایکٹوکیسزکی تعدادایک لاکھ 72 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹےمیں کوروناکے 7839 مریض صحت یاب ہوئے۔ کوروناسےصحت یاب افرادکی مجموعی تعداد 13لاکھ 12 ہزار 819 ہو گئی ہے۔ کوورنا میں مبتلا ایک ہزار 590 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا کے 6945 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 754 شہریوں میں وائرس کی تصدیق کی ہے۔ ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اسلام اباد میں کورونا کی مثبت شرح 10.86 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

2 thoughts on “پاکستان میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ

  1. … [Trackback]

    […] There you can find 22138 additional Info on that Topic: daisurdu.com/2022/02/03/پاکستان-میں-کوروناوائرس-سے-یومیہ-ہلاک/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/02/03/پاکستان-میں-کوروناوائرس-سے-یومیہ-ہلاک/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے