قائمہ کمیٹی میں این جی اوز کے حوالے سے انکشاف

Spread the love

میر خان محمد جمالی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس ہوا جس میں وزارت اقتصادی امور نے این جی اوز کی کارکردگی اور رجسٹریشن کے معاملے سے ہاتھ اٹھا دیئے۔

وزارت اقتصادی امور حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمیں یہ معلوم ہوا ہے کہ این جی اوز بیرونی ممالک کے لئے کام کرتی ہیں، ہم کسی بھی این جی او کو کلین چٹ نہیں دے سکتے، غیر ملکی سفارت خانے این جی اوز کے اکاؤنٹس میں رقوم ڈالتے ہیں۔

وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا کہ جو این جی اوز باہر سے رقوم لے کر کام کررہی ہیں ان کو روک نہیں سکتے، وزارت اقتصادی امور این جی اوز کی نگرانی نہیں کرتی، وزارت نے این جی اوز کی مانیٹرنگ وزارت داخلہ کے حوالے کی ہے، اقتصادی امور ڈویژن مقامی این جی اوز کو ہونے والی بیرونی فنڈز کو دیکھتی ہیں کام کو نہیں دیکھتی۔

وزارت اقتصادی امور کے حکام نے کمیٹی کو بتایا پاکستان میں 64 ہزار 719 این جی اوز رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 48 ہزار 737 این جی اوز اس وقت فعال نہیں ہیں، پاکستان میں 552 مقامی این جی اوز بیرونی فنڈنگ سے چلتی ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ 117 این جی اوز  امریکی فنڈنگ ہوتی ہے۔

کمیٹی کو بتایا کہ امریکہ سے مقامی این جی اوز کو 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد ملتی ہے، ملک میں برطانیہ کے فنڈز سے چلنے والی 107 این جی اوز کام کررہی ہیں، پاکستان میں 140 انٹرنیشنل این جی اوز میں سے 106رجسٹرڈ ہیں۔

One thought on “قائمہ کمیٹی میں این جی اوز کے حوالے سے انکشاف

  1. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/02/03/پاکستان-میں-این-جی-اوز-بیرونی-ممالک-کے-ل/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے