نوشکی، پنجگور میں سیکیورٹی آپریشن

سیکیورٹی فورسز اور پنجگور
Spread the love

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کا کہنا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے 7 جوان شہید ہوئے۔

سوشل میڈیا فوٹو

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، جس پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کیا، نوشکی میں آپریشن کے نتیجے میں 9 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ پنجگور آپریشن کے دوران چار 4دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا گیا، 4 سے 5 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے ایک افسر اور 6 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گردوں سے برآمد اسلحہ اور سامان امریکی ساختہ ہے ،دہشت گرد اور ان کے ہینڈلرز بھارت اور افغانستان میں رابطے میں تھے۔

وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملے ناکام بنانے پر اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے پنجگور، نوشکی، بلوچستان میں دہشتگرد حملے ناکام بنائے، قوم ہماری حفاظت کرنے اور قربانیاں دینے والی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں ،وزیرداخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پنجگوراورنوشکی میں سیکیورٹی فورسزکے کیمپوں پردہشت گردحملوں کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے سیکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نوشکی میں 9دہشت گرد مارے گئے اور پنجگور میں 6دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز دفاع وطن کے لئے ہر دم تیار: شیخ رشید

وزیرداخلہ نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز الحمداللہ کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں ، ہماری سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دے سکتی۔

8 thoughts on “نوشکی، پنجگور میں سیکیورٹی آپریشن

  1. We stumbled over here from a different web page and thought I might as well check things out.
    I like what I see so now i am following you.
    Look forward to looking into your web page again.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے