وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ بیجنگ پہنچ گئے

Spread the love

چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم عمران خان ایک اعلی سطحی  وفد کے ہمراہ 4 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے ہیں ،چین کے سفیراور چین میں پاکستان کے سفیرمعین الحق نے وزیر اعظم پاکستان کا ہوائی اڈے پراستقبال کیا۔وزیر اعظم عمران خان بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ چینی صدر شی جن پنگ اورچینی وزیراعظم لی کی چیانگ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں دونوں برادر ممالک کے مابین خصوصا سی پیک فریم ورک کے تحت تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور  پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور زیر بحث آئیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم چین کے ممتاز کاروباری رہنماؤں، سرکردہ تھنک ٹینکس، دانشوروں اور میڈیا کے نمائندوں سے آن لائن ملاقاتاتیں کریں گے، دیگر اہم دو طرفہ ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے وفد میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے