انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جس میں پاکستان کے لئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے پروگرام کی چھٹی قسط کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی ٹوئٹ کیا کہ الحمدللّٰہ آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کا چھٹا نظرثانی بورڈ مکمل کر لیا ہے اور پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔
فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس فیصلے سے معیشت کے استحکام اور اصلاحات کے عمل میں مدد ملے گی ۔