پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.88فیصد ریکارڈ،24گھنٹے میں29اموات رپورٹ

Spread the love

ملک میں کورونا وائرس مزید 29 افراد کی جان لے گیا ،جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 330 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں 13 ہزار 185، سندھ میں 7 ہزار 840، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 9، اسلام آباد میں 982، بلوچستان میں 368، گلگت بلتستان میں 188 اور آزاد کشمیر میں 758 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران61ہزار 190 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6 ہزار 47 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،کورونا مثبت کیسز کی شرح9.88فیصد ریکارڈ کی گئی ، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 36 ہزار 413 ہوگئی ہے۔


این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 82 ہزار 316، سندھ میں 5 لاکھ 44 ہزار 722، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 96 ہزار 328، بلوچستان میں 34 ہزار 501، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 737، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 4 جبکہ آزاد کشمیر میں 38 ہزار 805 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں اب تک 13 لاکھ 4 ہزار 980 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا میں ایک ہزار 559 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی جانب سے شہریوں سے کورونا ویکسین لگوانے اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی اپیل کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے