لاہور قلندرز کی پشاور زلمی کو29 رنز سے شکست

Spread the love

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے۔

فخرزمان نے 38گیندوں پر 3چھکوں اور6چوکوں کی مدد سے 66رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،۔

عبداللہ شفیق 41،کامران گلفام30رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ نے 37،راشدخان 22رنز بنا کر  ناقابل شکست رہے۔

پشاورزلمی کی جانب سےسلمان ارشد نے 2جبکہ عثمان قادر اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے دیئے گئے 200رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاورزلمی کی ٹیم  مقررہ اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پر 170رنز بنا سکی۔

حیدرعلی49،کامران اکمل 41،رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے، حسین طلعت 15، شعیب ملک 7، ردرفورڈ 21 اور بین کٹنگ 10 سکور بناکر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے 3،شاہین شاہ آفریدی اورڈیوڈ وائز نے 2،2جبکہ راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ لاہور قلندرز کی ٹیم نے پی ایس ایل 7میں یہ دوسری کامیابی سمیٹھی ہے،فخرزمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

One thought on “لاہور قلندرز کی پشاور زلمی کو29 رنز سے شکست

  1. … [Trackback]

    […] Find More on on that Topic: daisurdu.com/2022/02/02/پاکستان-سپر-لیگ7لاہورقلندرز-نے-پشاورز/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے