وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے قونصلر سروسز کا اجلاس

SMQ addressing media
Spread the love

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے قونصلر سروسز کے اجلاس ہوا ہے جس میں وزیرخارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں ہم نے قونصلر سروسز کے حوالے سے بہت سی مثبت تبدیلیاں متعارف کروائی ہیں ۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، ہمارے بہت سے سفراء نے اس اجلاس میں ورچوئل شرکت کی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر سنٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے قونصلر سروسز تشکیل دی گئی جس کا آج پہلا اجلاس منعقد ہو رہا ہے، قونصلر سروسز میں مشین ریڈایبل پاسپورٹ کا اجراء،قومی شناختی کارڈ کی تجدید، ویزا سروسز، شہریت کی تصدیق، ایمرجنسی سفری دستاویزات کا اجراء سمیت بہت سی خدمات شامل ہیں جو پوری دنیا میں  ہمارے سفارتخانے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فراہم کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قونصلر سروسز کی بہتر فراہمی کیلئے تمام متعلقہ وزارتوں کے مابین قریبی ربط بہت اہمیت کا حامل ہے، ہمارے تمام سفراء بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے بروقت ازالے کیلئے باقاعدگی کے ساتھ "ای کچہریاں” منعقد کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے، پاور آف اٹارنیز کی تصدیق کو آن لائن بنایا گیا ہے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے وزیر خارجہ کو  نادرا کی جانب سے پاکستانی سفارتخانوں میں نئے کھولے گئے نادرا کاؤنٹرز  اور پیش کردہ خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ، وفاقی سیکرٹری وزارت قانون و انصاف، چیئرمین نادرا و دیگر وزارتوں کے سینیئر افسران شریک ہوئے،چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکرٹری خیبر پختون خواہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

95 thoughts on “وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی زیرصدارت سینٹرل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے قونصلر سروسز کا اجلاس

  1. sildenafil 100 canadian pharmacy cheapest price for sildenafil 20 mg

  2. sildenafil generic cost sildenafil 100mg price canadian pharmacy

  3. ivermectin 400 mg brands ivermectin ireland

  4. https://pillswithoutprescription.xyz/# cheap pet meds without vet prescription

  5. https://buytadalafil.icu/# canadian pharmacy generic tadalafil

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔