وزیراعظم عمران خان کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

Spread the love

وزیر اعظم عمران خان 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ کابینہ ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان دورے میں چین کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں سی پیک، تجارتی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ملاقاتوں میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
وزیر اعظم کا دورہ پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی تقریبات کا اختتام ہوگا، دورہ چین میں متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے۔
وزیر اعظم بیجنگ میں ممتاز کاروباری رہنماؤں اور چینی تھنک ٹینکس سے خطاب کریں گے جبکہ بیجنگ میں تعلیمی اداروں اور میڈیا نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

8 thoughts on “وزیراعظم عمران خان کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

  1. […] قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان 3 سے 5 فروری کو چین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں چینی صدر […]

  2. mexican pharmacy without prescription prescription drugs

  3. sildenafil 100mg canadian pharmacy sildenafil tablets online in india

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔