پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی چوتھی فتح

Spread the love

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 8ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان کے نقصان پر 217رنز بنائے اور رواں سیزن کا سب سے بڑا اسکور کیا۔

ٹم ڈیوڈ نے 29گیندوں پر 71رنز کی دھواں دھار بیٹنگ کی اور اننگز میں 6چھکے اور 6چوکے لگائے۔ریلے روسو35گیندوں پر 67رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔شان مسعود43،کپتان محمد رضوان 12،صہیب مقصود13،خوشدل شاہ 8رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی،محمد وسیم اورڈی لنگے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے دیئے گئے 218رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 19.4اوورز میں 197رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کپتان شاداب خان نے 42گیندوں پر 91رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور 9چھکے اور 5چوکے لگائے لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر پائے۔الیکس ہیلز23،پال سٹرلنگ19،آصف علی اوررحمان اللہ گرباز15،15 ،اعظم خان12،مبشرخان9،حسن علی اورمحمد وسیم 3،3رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،فہیم اشرف بھی کھاتہ کھولے بغیرآؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطان کی جانب سے خوشدل شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کیں،ڈیوڈویلے نے 3،انورعلی اور رومان رئیس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل 7کی اب تک کی ناقابل شکست ٹیم ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 4فتوحات سمیٹنے کے بعد 8پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔