اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز فاتح

Spread the love

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو با آسانی 9 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح سمیٹ لی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پشاورزلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 168رنز بنا سکی ، ردرفورڈ نے سب سے زیادہ 70 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ بین کٹنگ 26 سکور کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔

اسلام آباد کی جانب سے حسن علی اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پشاورزلمی کی جانب سے دیا گیا 169رنز کا ہدف اسلام  آباد یونائیٹڈ نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، پال سٹرلنگ 57 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے،ایلکس ہیلز78 اور رحمان اللہ گرباز27 سکور بناکر ناقابل شکست رہے۔

لاہورقلندرز نے کراچی کنگز کو6وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا چھٹا میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا ۔

کراچی کنگز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے  نقصان پر170رنز بنائے ، شرجیل خان نے 60 رنز بنائے جب کہ کپتان بابر اعظم نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہورقلندرز کے حارث رؤف نے3 ، محمد حفیظ، راشدخان، زمان خان اورشاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 171رنز کا ہدف لاہور قلندرز نے4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

فخرزمان نے پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کی پہلی سنچری اسکور کیا اور 106 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، فخر زمان کے پی ایس ایل میں 1500 رنز مکمل ہو گئے ہیں۔

میچ میں محمد حفیظ نے 24 اور پٹیل نے 26 رنز بنائے جب کہ عبداللہ شفیق نے 8 اورکامران غلام نے صرف6 رنز بنائے۔

فخرزمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جنوری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31