ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

Spread the love

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں کے نقصان پر 174رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود نے 58 گیندوں پر 88 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ، صہیب مقصود اور ریلے روسو 21،21رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،کپتان محمد رضوان صفر پر ہی آؤٹ ہو گئے۔

ٹم ڈیوڈ28جبکہ خوشدل شاہ 8رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سےمحمد حسنین نے 2جبکہ جیمز فالنکر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 175رنز کے تعاقب میں 19.5اوورزمیں 168رنز پر ڈھیر ہو گئی، بین ڈک 47،افتخاراحمد30،احسن علی 24،کپتان سرفرازاحمد21رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،جیمزفالنکرنے18،سہیل تنویر13،ولیم سمیڈ3،محمد نواز،نسیم شاہ،ایک ایک جبکہ عاشرقریشی صفر رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

خوشدل شاہ ،عمران خان طاہر اورڈیوڈویلے نے 3,3وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے