متحدہ عرب امارات نے ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا

Spread the love

متحدہ عرب امارات  نے حوثی باغیوں کا ایک اورمیزائل حملہ ناکام بناتے ہوئے یمن کے الجوف گورنری میں میزائل لانچ کرنے والا پلیٹ فارم تباہ کردیا۔

متحدہ عرب امارات کے مطابق حملے کو ناکام بنانے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا کیونکہ تباہ شدہ میزائل آبادی والے علاقوں سے باہر گرا۔

رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے یہ میزائل حملہ ایسے وقت میں کرنے کی کوشش کی گئی جب اسرائیلی صدرپہلی بار متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچے تھے۔

متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ملک میں فضائی ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے، اور تمام پروازیں کی آمدورفت شیڈول کے مطابق جاری ہے ۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں ، متحدہ عرب امارات کو کسی بھی حملے سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

یواے ای کی وزارت دفاع نے  ٹوئٹرپرمیزائل لانچ کرنے کے لئے استعمال ہونے والے پلیٹ فارم کوتباہ کرنے کی ویڈیو بھی شئیرکی

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے بحرین اور اسرائیل کے ساتھ امریکہ کی ثالثی میں معمول پر آنے والے معاہدوں پر دستخط کر رکھے ہیں جنہیں 2020 میں "ابراہیم ایکارڈز” کا نام دیا گیاتھا۔

اسرائیلی صدر اور متحدہ عرب امارات کے حکمران شہزادہ شیخ محمد زید النہیان کے درمیان ابوظبی میں ملاقات بھی ہوئی جس میں سیکیورٹی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے دسمبر میں متحدہ عرب امارات کا اپنا پہلا سرکاری دورہ کیا اور شیخ محمد کے ساتھ متعدد محاذوں پر تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ 17جنوری کو بھی حوثی باغیوں کی جانب سے ڈرؤن اور میزائل حملے کیے گئے تھے جس میں ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی کے ایندھن کے ڈپو کو نشانہ بنایا،اس حملے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہو گئےتھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جنوری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31