جماعت اسلامی کامہنگائی کے خلاف دھرنوں کا اعلان

Spread the love

جماعت اسلامی نے 6 فروری کوگجرات سے دھرنوں کے آغاز کا اعلان کر دیا،13فروری کو شیخوپورہ،18 فروری کو گوجرانوا لہ،4 مارچ کو اوکاڑہ میں دھرنے دیئے جائیں گے۔

پانچ مارچ کوفیصل آباد،11 مارچ کو ٹوبہ اور جھنگ میں احتجاج کیا جائے گا، 12 مارچ کو چنیوٹ،13 مارچ کو ننکانہ جبکہ 23 مارچ کو لاہور میں دھرنے دیئے جائیں گے۔

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامیامیر العظیم کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 100دھرنے دیے جائیں گے، فیصلہ کن 101 واں دھرنااسلام آباد میں ہوگا ، عوام کا مقدمہ ملک بھر میں چوکوں اور چوراہوں میں لڑیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی،بے روز گاری،غربت نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی،جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔

جنوری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31