مقبوضہ کشمیر میں 5 نوجوان شہید

Spread the love

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاست دہشت گردی کا سلسلہ جای رہے، قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں 5کشمیری نوجوانوں کو شہید کو شہید کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع پلوامہ اور بڈگام کے علاقوں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید گیا گیا ، قابض بھارتی فوج نے چار نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے نائیر میں جبکہ ایک کو ضلع بڈگام کے علاقے چرارشریف میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا ہے۔
بھارتی قابض افواج نے ان علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی اور موبائل فو ن انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا ہے ،کشمیری عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

حریت رہنما شیخ عبدالمتین نے 5 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر ردعمل میں کہا کہ بھارتی فوج جہاں چاہتی ہے فائرنگ سے نوجوانوں کو شہید کر دیتی ہے، کشمیری تحریک آزادی کی کامیابی کے لیے چوہتر سالوں سے قربانیاں دے رہے ہیں، بھارتی فوج علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے آئے روز کشمیریوں کو شہید کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئے روز کشمیری مائیں اہنے نوجوان بیٹوں کی لاشیں اٹھا رہی ہیں، بھارتی فورسز مسلسل کشمیریوں کا قتل عام کر کےتحریک آزادی کی آواز دبانا چاہتی ہیں،بھارتی سرکار کشمیریوں کے قتل عام سے خوف ہراس پھیلا کر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کم نہیں کرسکتا، اقوام متحدہ کے نمائندوں کو کشمیر کا دورہ کرکے بھارتی مظالم دیکھنے چاہیں۔

شیخ عبدالمتین کا کہنا تھا کہ عالمی تنظیموں کو بھارتی مظالم پر خاموشی توڑنا ہو گئی، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

7 thoughts on “مقبوضہ کشمیر میں 5 نوجوان شہید

  1. … [Trackback]

    […] Information on that Topic: daisurdu.com/2022/01/30/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-ریاستی-دہشت-گر/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/01/30/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-ریاستی-دہشت-گر/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Find More Information here to that Topic: daisurdu.com/2022/01/30/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-ریاستی-دہشت-گر/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Find More on on that Topic: daisurdu.com/2022/01/30/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-ریاستی-دہشت-گر/ […]

  5. … [Trackback]

    […] Read More on that Topic: daisurdu.com/2022/01/30/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-ریاستی-دہشت-گر/ […]

  6. … [Trackback]

    […] Read More on on that Topic: daisurdu.com/2022/01/30/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-ریاستی-دہشت-گر/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے