نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ 7 کا چوتھا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر کراچی کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کی ٹیم کوئٹہ کے باؤلرزکے سامنے بے بس نظر آئی اور 114رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
کپتان بابراعظم 32،عماد وسیم 26رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، عامریامین20،شرجیل خان 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کے 7 کھلاڑی ڈبل ہندے میں داخل نہ ہو سکے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ نے 5،سہیل تنویر نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جیمزفالنکر،محمد نواز،محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 115رنز کا ہدف2وکٹوں کے نقصان پر 15.5اوورز میں پورا کر لیا۔
احسن علی 57رنزبنا کر ناقابل شکست رہے،ویل سمیڈ30،بین ڈکٹ 2رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے5وکٹیں لینے والے نسیم شاہ کومیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔