ملتان سلطانز کی ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح

Spread the love

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمدرضوان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز اسکور کیے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے  207 رنز کا ہدف دیا۔

فخرزمان 76،کامران گلفام 43،محمد حفیظ16،بین ڈنک9رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی ،ڈیوڈویلے،عمران طاہر،احسان اللہ اورخوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہورقلندرز کی جانب سے دیا گیا 207رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 19.4اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،شان مسعودنے83،کپتان محمد رضوان نے 69رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

صہیب مقصود20،ریلے روسو5، ٹم ڈیوڈ ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لاہورقلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے 3،حارث رؤف اور راشدخان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطانز کے شان مسعود کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے