پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے فتح چھین لی

پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز
Spread the love

پاکستان سپرلیگ 7 کے دوسرے میچ میں شعیب ملک کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی نے آخری لمحات میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سےہرا کر ایونٹ میں فتح کے ساتھ کھاتہ کھول لیا۔

نیشنل اسٹیڈیم  کراچی پی ایس ایل 7 کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جس میں زلمی کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر احسن علی اور ول اسمیڈ نے 155 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا، جس کے باعث سرفراز الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے، ول اسمڈ بدقسمتی سے سنچری سے3 رنز پہلے 97 پر آؤٹ ہوئے،

   ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ملک الیون کی میچ پر گرفت کمزور نظر آئی، مگر حسین طلعت نے 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح کے لیے راہیں ہموار کیں۔

حسین طلعت 17ویں اوور میں آؤٹ ہوئے تو زلمی کے کپتان شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور انیسویں اوور میں آخری تین گیندوں پر 16 رنز حاصل کر کے میچ کے پانسے کو پلٹا۔  زلمی نے 191 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر دو گیندوں پہلے حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے