نیشنل پریس کلب انتخابات، جرنلسٹ پینل فاتح

Spread the love

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کلین سویپ کر لیا ، انور رضا نیشنل پریس کلب کے صدر جبکہ خلیل احمد راجہ سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں۔

جرنلسٹ پینل کے انور رضا نے ایک ہزار17ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ اُن کے مدمقابل آزاد جرنلسٹ گروپ کے شکیل احمدقرار611ووٹ حاصل کر سکے۔

خلیل احمد راجہ 823ووٹ لے کر سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں، اُن کے مدمقابل آزاد جرنلسٹ پینل کی امیدوار ڈاکٹرسعدیہ کمال نے 771ووٹ حاصل کیے۔

چیئرمین الیکشن کمیٹی عاصم قدیر رانا نے نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔

 اظہر جتوئی 980،اے نذیرچرن839جبکہ غضنفرعباس 825ووٹ لے کر نائب صدور کے عہدوں پر کامیاب قرار پائے۔ خواتین کی نائب صدر کی نشست مریم علی نے جیت لی،انہوں نے 939ووٹ حاصل کیے۔

فنانس سیکرٹری کی نشست جرنلسٹ پینل کی امیدوار نیئرعلی نے 740ووٹوں کے ساتھ جیت لی۔ جبکہ اُن کے مدمقابل آزاد جرنلسٹ پینل کے عثمان خان 683ووٹ حاصل کر سکے۔

جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب کی 3 نشستوں پرمحمد اسلم لڑکا 882، وقار عباسی 805، طلعت فاروق 791ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے۔ جوائنٹ سیکرٹری  کی خواتین کی نشست پر شکیلہ جیل نے949ووٹ لے کر کامیابی سمیٹھی ۔

نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی کی 15نشستوں کے لیے گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد نومنتخب ممبران کا اعلان کیا جائے گا۔

2 thoughts on “نیشنل پریس کلب انتخابات، جرنلسٹ پینل فاتح

  1. … [Trackback]

    […] Find More on that Topic: daisurdu.com/2022/01/29/نیشنل-پریس-کلب-کے-انتخابات،جرنلسٹ-پین/ […]

  2. … [Trackback]

    […] Info on that Topic: daisurdu.com/2022/01/29/نیشنل-پریس-کلب-کے-انتخابات،جرنلسٹ-پین/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے