پاکستان سپر لیگ کا میلہ سج گیا، سیزن 7 کا آغاز

پاکستان سپر لیگ
Spread the love

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز ہوگیا ہے، جس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد کی گئی۔

افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ۔

تقریب کے آغاز پر 1950 کی دہائی سے لے کر 2022 تک پاکستان کرکٹ کی 70سالہ تاریخ پر مختصر نظر ڈالی گئی جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے خود تفصیلات بیان کیں اور قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا۔

فضل محمود کی اوول میں تاریخ ساز کارکردگی سے لے کر ویسٹ انڈیز میں حنیف محمد کی سنچری اور جاوید میانداد کے شارجہ میں چھکے تک تمام عظیم کھلاڑیوں کو اس ویڈیو میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ڈاکیومینٹری میں 1992 میں عمران خان کی زیر قیادت قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں فتح، 2009 کے ورلڈ ٹی20 میں چیمپئن سے لے کر 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرنے کے یادگار واقعات بھی قید کیے گئے۔

اس کے بعد نیشنل اسٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا جبکہ عالمی شہرت یافتہ پیراشوٹ ایتھلیٹس فلورینٹ ڈریگیئر، پال اشٹائنر اور اسٹیفن میولر نے پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

رنگا رنگ تقریب میں شائقین کا جوش و خروش اس وقت عروج پر پہنچ گیا جب سپراسٹار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگاتے ہوئے ساتویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ پیش کیا۔

اس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین رمیز راجا کے ہمراہ خصوصی ویڈیو میں لیگ کے افتتاح کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہر ٹیم آخری گیند تک لڑے گی ور عوام کو تفریح فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم کی جانب سے لیگ کے افتتاح کے بعد آتش بازی کے مظاہرے سے تقریب کا اختتام کیا گیا۔

 نیشنل سٹیڈیم کراچی کا انتظام پاک فوج کے سپرد ہے جبکہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔

این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت کراچی نیشنل سٹیڈیم میں 25 ہزار تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے، لاہور میں اگلے مرحلے کے لئے تماشائیوں تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

نیشنل سٹیڈیم میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا، آتشیں اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس ممنوع ہو گا، بینر، پوسٹر پر مذہبی یا فحش جملوں کی بھی ممانعت ہوگی۔

7 thoughts on “پاکستان سپر لیگ کا میلہ سج گیا، سیزن 7 کا آغاز

  1. … [Trackback]

    […] Read More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/01/27/پاکستان-سپر-لیگ-کا-میلہ-سج-گیا،-نیشنل-اس/ […]

  2. … [Trackback]

    […] There you will find 39536 additional Info to that Topic: daisurdu.com/2022/01/27/پاکستان-سپر-لیگ-کا-میلہ-سج-گیا،-نیشنل-اس/ […]

  3. … [Trackback]

    […] Read More Information here on that Topic: daisurdu.com/2022/01/27/پاکستان-سپر-لیگ-کا-میلہ-سج-گیا،-نیشنل-اس/ […]

  4. … [Trackback]

    […] Read More Info here to that Topic: daisurdu.com/2022/01/27/پاکستان-سپر-لیگ-کا-میلہ-سج-گیا،-نیشنل-اس/ […]

  5. Les enregistreurs de frappe sont actuellement le moyen le plus populaire de suivi des logiciels, ils sont utilisés pour saisir les caractères au clavier. Y compris les termes de recherche saisis dans les moteurs de recherche, les e – Mails envoyés et le contenu du chat, etc.

  6. À l’heure actuelle, les logiciels de contrôle à distance sont principalement utilisés dans le domaine bureautique, avec des fonctions de base telles que le transfert de fichiers à distance et la modification de documents.

  7. … [Trackback]

    […] Read More here on that Topic: daisurdu.com/2022/01/27/پاکستان-سپر-لیگ-کا-میلہ-سج-گیا،-نیشنل-اس/ […]

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے