وزیراعظم 3 تا 5فروری دورہ چین کریں گے

Spread the love

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان 3 سے 5 فروری کو چین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا بنیادی مقصد چین میں منعقدہ اولمپلکس میں شریک ہونا ہے، تاریخ شائد ہے کہ پاکستان اور چین نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محموقریشی نے بتایا کہ دورہ چین کا بینیادیمقصد اظہار یکجہتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ سائیڈ لائن پر ملاقاتیں اور گفت و شنید بھی ہو گی، چین کے ساتھ سی پیک سمیت مششترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے، سرمایہ کاری کے حجم میں اضافے اور معاشی استحکام کے لیے ہم نے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق اس ٹاسک فورس کی کئی نشستیں ہوئیں جن کی سربراہی وزیراعظم عمران خان نے خود کیں ، اب ہم نے اپنی حکمت عملی وضع کی ہے جس کی بنیاد پر ہم چین کی قیادت سے رابطہ کریں گے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں،جس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 22 اور 23 مارچ کو پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی کرے گا ، اس اجلاس میں او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اجلاس بھی شیڈول میں شامل ہے  جس میں کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہو گی۔