مادھوری ڈکشٹ کی پہلی ویب سیریزکی ریلیز کا اعلان

Spread the love

اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلی ویب سیریز ‘دی فیم گیم’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔

اس بارے میں مادھوری نے خود ویب سیریز کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

پوسٹر کے کیپشن میں مادھوری نے لکھا، "اجنبی سی ہے ان کی دنیا۔ ان ٹولڈ سی ہے اس کی کہانی لیکن اب وہ دنیا کے سامنے اپنی کہانی کے ساتھ آ رہی ہیں۔

 ‘دی فیم گیم’ سیریز کا پریمیئر نیٹ فلکس پر25 فروری کو ہوگا۔

یہ سیریز کرشمہ کوہلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیریز میں مادھوری کے علاوہ سنجے کپور، مناو کول، لکسویر سرن، سوہاسنی مولے، مسکان جعفری جیسے اداکار بھی نظر آئیں گے۔

مداحوں کو مادھوری کی ویب سیریز کا شدت سے انتظار

رواں سال کئی بھارتی ویب سیریز او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نظر آئیں گی ۔ مگر ناظرین کو مادھوری ڈکشٹ کی پہلی ویب سیریز دی فیم گیم کا انتظار ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس نے نہ صرف مختلف نوعیت کے کاروبار کو نقصان پہنچایا بلکہ عوام سے تفریح کے مواقع بھی چھین لیئے۔ لاک ڈاؤن کے باعث سینما ٹھیٹر بند ہوگئے۔

عوام نے اپنی تفریح کے لیئے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کا انتخاب کیا ۔ جس کے بعد بڑے بڑے اداکار اور فلم ساز بھی اسی کے لیئے کام کرنے لگ گئے۔مادھوری ڈکشٹ کے ڈیجیٹل ڈیبیو، دی فیم گیم سے لے کر اسکیم 2003 تک، ایسے کئی شوز ہیں جن کی جلد شروع ہونے کی امید ہے۔

ویب سیریز کے کرداروں کی کہانی

اس کا نام پہلے فائنڈنگ انامیکا رکھا گیا تھا۔ دی فیم گیم 25 فروری سے نشر ہونا شروع ہو رہی ہے۔ یہ شو مادھوری ڈکشٹ کے ڈیجیٹل ڈیبیو ہے۔ انہیں ایک سپر اسٹار کا کردار ادا کرتے ہوئے دکھایا جائے گا جو اچانک غائب ہو جاتا ہے۔

اس کی باضابطہ ریلیز کی تاریخ ابھی باقی ہے، لیکن توقع ہے کہ شو اس سال سے اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہوگا۔ ہنسل مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اسکام 2003، بھارت میں متنازع اسٹامپ پیپر اسکینڈل کی کہانی پر مبنی ہوگی۔

اس ویب سیریز میں اجے دیوگن پولیس اہلکار کے کردار میں نظر آئیں گے۔ پہلے سیزن کی چھ اقساط اس سال نشر ہونا شروع ہو جائیں گی۔

اس حوالے سے اجے دیوگن کا کہنا ہے کہ اسکرین پر ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کرنا میرے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن اس بار یہ کردار زیادہ شدید، پیچیدہ ہے۔

ہما نے متھیا میں ادب کے پروفیسر کا کردار ادا کیا ہے۔ اونتیکا دیسائی بھی اس شو میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ امید ہے کہ یہ سیریز سنسنی خیز ہوگی، جسے 8 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔

ارشد وارثی کی اداکاری والی فلم اسور جب 2 مارچ 2020 میں ریلیز ہوئی تو زبردست ہٹ رہی۔ یہ شو کافی عرصے تک چرچا رہا۔ اسور کا سیکوئل اس سال ریلیز ہوگا، ابھی تک ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے