عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

Spread the love

صدرجوبائیڈن نےماسکو کی جانب سے یوکرین پر حملے کی صورت میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دیا ،تو اس کے اثرات عالمی منڈی میں بھی پہنچ گئے۔امریکی صدر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق  خام تیل کی قیمت میں اضافہ اکتوبر 2014 کے بعد دیکھنے میں آیا۔جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 90ڈالر74سینٹ پر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔

برینٹ آئل 2ڈالر40 سینٹ اضافے کے بعد 90ڈالر70سینیٹ ہو گئی ہے۔

نیچرل گیس کی قیمت میں بھی 2ڈالر74سینیٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور قیمت 4اعشاریہ394پر پہنچ گئی ہے۔

یوکرین اور  روس کے درمیان کشیدگی کے باعث امریکی تیل کے سب سے بڑے مرکز میں لگاتار تیسرے ہفتے 1.8 ملین بیرل کی کمی ہوئی ہے۔

روس اور یوکرین تنازعہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نتیجے میں خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ  خام تیل کی   سپلائی میں رکاوٹ   پیدا ہو سکتی  ہے۔

رپورٹس کے مطابق فضائی آپریشن بحال ہونے کے باعث بھی تیل کی کھپت بڑھ گئی ہے جس کے باعث  عالمی منڈیوں میں اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمت کچھ عرصے میں  100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے