وزیراعظم کی آمد میں 3کروڑ کااضافہ

Spread the love

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی آمدن میں 3کروڑروپے اضافے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ کرپٹ ہوگئے ۔ وزیراعظم نے اپناکوئی اثاثہ فروخت کیا ہو گا ۔ سپریم کورٹ عمران خان کو صادق اورامین قراردے چکاہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ۔ ہم معیشت کے لئے اقدامات کریں گے سانپ بھی مرے گا اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹے گی ۔ وزیراعظم کے ویژن کے تحت سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ۔ اب برطانوی وزیراعظم بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ ملک کو بند نہیں کریں گے۔

وزیرخزانہ نے عالمی سطح پر مہنگائی کو ملک میں مہنگائی کا سبب قرار دیتے ہوئے مہنگائی کے خاتمہ کے حوالہ سے بے بسی کا اظہار کردیا ۔ شوکت ترین نے کہا کہ خوردنی تیل، پٹرولیم مصنوعات، دالوں کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہوا ہے۔ درآمدی اشیا میں آئل، مشینری، دالوں، لوردنی تیل کی قیمت 90 فیصد بڑھ گئی، تیل کی درآمدی قیمت دوگنی ہو گئی جس سے تجارتی خسارہ بڑھا۔

شوکت ترین نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی مکمل رپورٹ آنے کے بعد اس پر ردعمل دیا جائے گا ۔ رپورٹ میں سات ایجنسیوں نے اپنی رینکنگ کو برقرار رکھا ۔ وزیر اعظم عمران خان  نےکرپشن میں ملوث اپنےلوگوں کوعہدوں سےہٹایا۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے باعث 2021 کے دوران نظرثانی شدہ گروتھ 5.37 فیصد رہی ۔ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں، گزشتہ سال کی نسبت 33 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا جا رہا ہے ۔ افغانستان سے کہا ہے کہ روپے میں خریدوفروخت کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے زرمبادلہ کے زخائر  مستحکم ہیں،افغانستان نے پاکستان کی مارکیٹ سے ڈالر اٹھانے شروع کیے،افغانستان سے کہا ہماری لوکل کرنسی روپے میں خریدوفروخت کریں ۔ پاکستان میں بجلی کی کھپت میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ماہانہ کی بنیاد پر برآمدات 3 ارب ڈالر تک ہو رہی ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان میں 2019 میں زیرو قرض لیا ۔ مرکزی بنک کا قرض واپس کیا ۔ گندم، گنا، کپاس اور دیگر اہم فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے ۔ احساس راشن پروگرام کے تحت 2 کروڑ خاندان مستفید ہو رہے ہیں ۔ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 30 ارب روپے سسہ ماہی بنیادوں پر دیے جائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے