سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک نے حلف اٹھا لیا

Spread the love

سپریم کورٹ میں جسٹس عائشہ اے ملک کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز نے شرکت کی ، چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے جسٹس عائشہ اے ملک سے عہدے کا حلف لیا ، جسٹس عائشہ پاکستان کی تاریخ میں سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون جج ہیں ۔

جوڈیشل کمیشن نے6 جنوری کو جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی ، جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججزتقرری نے تعیناتی کی حتمی منظوری دی، صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 177 کی کلاز ون کے تحت  منظوری دی جبکہ صدر پاکستان کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

 جسٹس عائشہ ملک 27 مارچ 2012 کو بطور جج لاہور ہائی کورٹ تعینات ہوئیں ۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عائشہ ملک نے  تقریباً10 سال فرائض سرانجام دیئے ، جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں مدت ملازمت2031 تک ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے کہا کہ ہم کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے،جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے