آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بابراعظم کے نام

Spread the love

ٹی 20 ٹیم آف دا ایئر کے کپتان اور ون ڈے ٹیم آف دے ایئر کا بھی کپتان قرار دئیے جانے کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سال بھر میں متعدد اعزازات اپنے نام کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ بابر نے پورے سال میں صرف 6 ایک روزہ میچز کھیلے لیکن انہوں نے پاکستان کے لیے ایک روزہ میچز کی دو سیریز میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ، 6 ایک روزہ میچز میں بابر نے 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔

آئی سی سی کے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کے لیے بابر اعظم کے مدِ مقابل بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقہ کے جینیمن ملان اور آئرلینڈ کے پاؤل اسٹرلنگ تھے۔

بابراعظم نے سب سے زیادہ 228 رنز جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ایک روزہ سیریز میں بنائے جس میں پاکستان نے 2 کے مقابلے 1 میچ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کو کلین سوئپ شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم بابراعظم نے مجموعی طور پر 177 رنز اسکور کیے تھے۔

اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بابر اعظم نے اپنے مداحوں، آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ٹیم نے مجھے سپورٹ کیا، ان کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا اور مجھے ایسی ٹیم پر فخر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔