9 ماہ بعدکورونا مثبت کیسز کی شرح11.55فیصد

Spread the love

 

کورونا نے پاکستان پر پھر ہلہ بول دیا، کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 58ہزار943 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 6ہزار 808 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.55 فیصد رہی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 ہوگئی۔

 

 

https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1483964991392911363

 

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 56 ہزار 992، سندھ میں 5 لاکھ 13 ہزار 46، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 950، بلوچستان میں 33 ہزار 780، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 461، اسلام آباد میں ایک لاکھ 13 ہزار 688 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 884 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

 

 

این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں مزید 5 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29042 ہو چکی ہے جبکہ کورونا میں مبتلا 918 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

پنجاب میں 13 ہزار 93، سندھ میں 7 ہزار 710، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 967، اسلام آباد میں 969، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 426 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار665 ہو گئی ہے۔