ہر شہری کے لیے فری ماسک،پنجاب حکومت کا نیا اقدام،یونیورسٹی کےطلباکے لئے نئی انٹرن شپ آفر

Spread the love

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہریوں میں فری ماسک تقسیم کرنے کی مہم کا افتتاح کردیا ، وزیراعلیٰ آفس میں فری ماسک تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو ان کے محکموں کے افسروں اور عملے کے لئے ماسک دیئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ خصوصی ماسک کورونا اورسموگ سے بچاؤ کے لئے موثر ثابت ہوں گے ، ماسک کا استعمال ہر شہری کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا ، کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ماسک پہننا ضروری ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں لاہو ر کے منتخب علاقوں میں فری ماسک تقسیم کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے ، مرحلہ وار لاہوراورپورے پنجاب میں فری ماسک تقسیم کئے جائیں گے، عوام کو کورونا کی نئی لہر سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر شہری کو واش ایبل کورونا ماسک مہیاکریں گے ، پوسٹ آفس کے ذریعے گھر گھر تک ماسک پہنچائے جائیں گے ، ماسک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چیک پوائنٹس بھی قائم کیے جائیں گے ، یونیورسٹی طلباء کو آگاہی مہم کے لئے انٹرن شپ آفر کریں گے، اسکولوں کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر فری ماسک مہیا کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فری ماسک آگاہی مہم کیلئے مذہبی سکالرز،فنکار اوردیگرعوامی شخصیات فلیگ مارچ بھی کریں گے، امریکن کلودنگ برینڈ ہینس برینڈ ان کارپوریشن کافری ماسک فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

دوسری جانب لاہور اورگرد و نواح کے شہریوں کے لئے 2کروڑ واش ایبل ماسک پہنچ گئے ہیں ، امریکی پرائیویٹ کلودنگ فرم نے واش ایبل ماسک کے 10کنٹینر عطیہ کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔