آسٹریلین اوپن کے ڈبل ایونٹ کے پہلے راؤنڈمیں شکست، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Spread the love

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن خواتین کے ڈبل ایونٹس کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست سے دلبرداشتہ ہو گئیں ، انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2022 کا ٹینس سیزن ان کے کیرئیر کا آخری سیزن ہوگا۔

ثانیہ مراز کو ڈبل ایونٹ میں یوکرائن کی دونوں بہنوں نے ایونٹ میں پہلی شکست دی۔

ثانیہ مرزا نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن اس کی کچھ وجوہات ہیں، میرا بہت زیادہ سفرکرنا میرے 3 سال کے بیٹے کے لئے اچھا نہیں ہے اوریہ میرے لئے بہت اہم بات ہے، میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے اورمجھے لگتا ہے کہ میری ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں مستقبل کی تیاری کر رہی ہوں، لیکن یہ طے نہیں ہے کہ میں آگے پورا سیزن کھیل پاؤں گی یا نہیں، میری فٹنس بھی کم ہورہی ہے اورمجھے لگتا ہے کہ میری ریکوری میں لمبا عرصہ لگے گا۔

ثانیہ مرزا اپنے آبائی شہر حیدرآباد میں 2005 میں ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے ہندوستانی بنیں ، وہ اسی سال یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچیں اور 2007 تک خواتین کی ٹاپ 30 میں شامل تھیں، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلام ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ وہ ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز رینکنگ میں ٹاپ پربھی رہ چکی ہیں۔

ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ان کے مداح اُداس ہو گئے اور ثانیہ مرزا کی کارکردگی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے