مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف دوبارہ کورونا کا شکار

Spread the love

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف دوسری بار کورونا کا شکار ہوگئے ، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کر دی، شہبازشریف نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھرمیں قرنطینہ کر لیا ہے۔

شہبازشریف لاہور کی احتساب عدالت پیش
Spread the love

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف دوسری بار کورونا کا شکار ہوگئے ، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کر دی، شہبازشریف نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھرمیں قرنطینہ کر لیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی صحت یابی کے لیےعوام،پارٹی وابستگان سے دعا کی اپیل کرتے ہوئےبتایا کہ ڈاکٹروں نےشہبازشریف کومکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اس سے پہلے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا جون 2020 میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے مارچ 2021میں کورونا ویکسین لگوائی تھی ، اس کےباوجود وہ دوسری بار کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کورونا کی پانچویں لہر میں متعدد سیاستدان کورونا کا شکار ہوچکے ہیں ، 13 جنوری کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کوویڈ 19 مثبت آنے کا اعلان کیا ، صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی بھی دوسری مرتبہ کوویڈ 19 کا شکار ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں ،24گھنٹے میں ملک میں کورونا نے مزید 8 جانیں نگل لی ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 37 ہوگئی ، پنجاب میں 13 ہزار 91، سندھ میں 7 ہزار 709، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 965، اسلام آباد میں 969، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق 57 ہزار 669 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5 ہزار 472 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد رہی ۔

پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499، سندھ میں 5 لاکھ 9 ہزار 308، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 619، بلوچستان میں 33 ہزار 744، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 811 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 44 ہزار 717 تک جا پہنچی ، مہلک وبا میں مبتلا 908 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 628 مریض شفایاب ہوئے۔

اسلام آباد میں بھی کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،ڈی ایچ او اسلام آباد زعیم ضیا کے مطابق 24 گھنٹے میں 5ہزار948کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے702افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، ڈی ایچ او اسلام آباد زعیم ضیاء کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.80فیصدریکارڈ کی گئی، اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار 557 مریض کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب کراچی ، لاہور ، اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کورونا کے10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر‏ نے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا، ‏10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں سینما 100 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے، جبکہ 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں سینما، مزارت، جمز اور پارکس 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلیں گے۔

 این سی اوسی‏ کے مطابق 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں کھلی جگہ پر تقریبات میں 500 افراد شرکت کرسکتے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد مکمل ویکسی نیٹڈ افراد سفرکرسکیں گے، 20 جنوری کے بعد اِن ڈور شادیوں، کھانے اور اجتماعات پر پابندی ہوگی اور12 سال سے زائد عمر کے بچے صرف دونوں ویکسی نیشن کے بعد اسکول جا سکیں  گے۔

One thought on “مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف دوبارہ کورونا کا شکار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

جنوری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31