انسٹی ٹیوٹ آف پبلک او پی کی نئی سروے رپورٹ جاری

Spread the love

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 3سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے ہیں ، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک او پی کی نئی سروے رپورٹ جاری کر دی گئی ، اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کوسب سے بہتر وزیراعلیٰ قرار دیا ہے۔

پنجاب کے45فیصد رائے دہندگا ن نے کارکردگی کے لحاظ سے سردار عثمان بزدار کو بیسٹ وزیراعلیٰ قراردیا ، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان دوسرے ، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ تیسرے اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو  چوتھے نمبر پر رہے ۔

خیبر پختونخوا کے41فیصد نے وزیراعلیٰ محمود خان، سندھ کے 38فیصد نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور بلوچستان کے 32فیصد رائے دہندگان نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے حق میں رائے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تعلیم او رصحت کی سہولتوں کی فراہمی او رڈویلپمنٹ کے لحاظ سے بھی دیگر وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا ، سروے میں اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حق میں رائے دی۔

 86فیصد رائے دہندگان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت کے تعلیم کی سہولتوں کے اقدامات پر مطمئن

تعلیم کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت80فیصد، بلوچستان حکومت 62او رسندھ حکومت 58فیصد رائے دہندگان کا اعتماد حاصل کرسکی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھی بازی لے گئی،

پنجاب کے72فیصد رائے دہندگان صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بزدار حکومت سے مطمئن نظر آئے ،

صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے 67فیصد کے ساتھ خیبرپختونخوا حکومت دوسرے،56 فیصد کے ساتھ بلوچستان حکومت تیسرے اور 53

فیصد کے ساتھ سندھ حکومت چوتھے نمبر پر رہی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی سرفہرست ہے ، ڈویلپمنٹ کے لحاظ سے پنجاب میں 51فیصد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ، خیبر پختونخوا میں 48،بلوچستان میں 43اور سندھ میں 38فیصد رائے دہندگان نے اعتماد کااظہارکیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سروس ڈلیوری کے لحاظ سے بھی نمایاں رہے ، پنجاب کے 61فیصد رائے دہندگان سرکاری محکموں میں سروس ڈلیوری پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اقدامات سے مطمئن ہیں ، خیبر پختونخوا حکومت پر 69فیصد، بلوچستان حکومت پر 54فیصد او رسندھ حکومت پر 50فیصد رائے دہندگان نے سروس ڈلیوری کے حوالے سے اعتماد کااظہار کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔