وزیراعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیرِ اعلی محمود خان نے ملاقات کی جس میں صوبے میں سیاسی صورتحال، انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔
وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں صوبے میں جاری عوامی فلاح و ترقیاتی منصوبوں بالخصوص ایگریکلچر ٹرانفارمیشن پلان پر عملدرآمد، جنگلات کے تحفظ کے منصوبے اور صحت کارڈ کی عوامی پزیرائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر اور خیبرپختونخوا نے وزیراعظم عمران خان کو مہنگائی کی روک تھام کے لئے انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا ۔