پریانکا چوپڑا نے ماں بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا

INSTAGRAM IMAGE
Spread the love

عالمی اسٹار بن کر سب کے دلوں پر راج کرنے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک بار پھر سوالوں کے چکر میں پھنس گئیں لیکن یہ سوالات ان کی پیشہ ورانہ زندگی سے نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی سے متعلق ہیں۔

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ اپنے خاندان کو آگے بڑھانے کے اپنے منصوبے کو اپنے خوابوں کا سب سے بڑا اور خوبصورت حصّہ قرار دیا ہے۔

مداحوں کے مطالبے پر جب پریانکا چوپڑا سے ماں بننے سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنے مستقبل کے منصوبوں کا انکشاف کیا، اور بتایا کہ وہ کب بچے پیدا کرنے کا سوچ رہی ہیں، یہ فیصلہ نک اور ان کے لیے بہت بڑا ہے، اس لیے جب بھی وہ بچے پیدا کرنے کا ارادہ کریں گی، تھوڑا سوچ کر ہی کریں گی، اب تک زندگی میں تھوڑا آہستہ آگے بڑھنا چاہیں گے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہم پریکٹس میں اتنے مصروف نہیں ہیں، اب ہم گھر کے لیے پلان بنا رہے ہیں، بعد میں بچہ کریں گے ، اپنے شوہر کے ساتھ خاندان کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں، اُن کی خواہش ہے کہ اُن کے بچے ہوں۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور تب سے ان کے مداح ان کے والدین بننے کا انتظار کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے اپنے شوہر کا کنیت ’جونس‘ ہٹا دیا تو سب حیران رہ گئے، دونوں میں علیحدگی کے بارے میں قیاس آرائیوں کا بازار سوشل میڈیا پر گرم ہوگیا تھا ، اب اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا، ‘اگر میں سوشل میڈیا پر کوئی تصویر پوسٹ کروں تب بھی لوگ زوم ان کریں گے اور بات کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی موضوع تلاش کریں گے۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ہر ایک کی موجودگی ہے، اس لیے چیزیں بہت تیزی سے وائرل ہونے لگتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے