ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ، شرح7.8فیصدریکارڈ

Spread the love

پاکستان میں اومی کرون کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے ، 24 گھنٹے میں 51 ہزار 236 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 ہزار 27 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ، کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد تک پہنچ گئی ۔ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 13 لاکھ 24 ہزار 147 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق (این سی او سی ) کے مطابق24 گھنٹے میں کورونا کے باعث9 اموات رپوٹ ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجوعی تعداد 29 ہزار 12 تک پہنچ گئی ہے ، کورونا کا شکار 752 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 579 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 584 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 5ہزار 225 نئے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 366نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ، اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت نے کورونا وبا کو شکست دینے کےلئے شہریوں سے کورونا ویکسین لگوانے، ماسک لگانے اور احتیاطی تدابیرا ختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

سندھ میں  24گھنٹےکےدوران 2ہزار622کیس رپورٹ ہوئے ، محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کی کہ 2ہزار424مریضوں کاتعلق کراچی سےہے، روزانہ رپورٹ ہونیوالے 95 فیصدکیسزاومی کرون کےہیں ، کراچی میں کورونامثبت کیسزکی شرح 39.39فیصد تک پہنچ گئی۔

پنجاب میں اومی کرون ویرینٹ کےمزید 30 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ، جس کے بعد صوبے میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 462 تک پہنچ گئی ہے، لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران مزید28کیسز اومی کرون کے رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر 17 جنوری کو صوبائی وزرائے تعلیم اور وزرائے صحت کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں و دیگر سیکٹرز میں نئی پابندیوں کے حوالے سے اہم مشاورت ہو گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے