عالیہ حمزہ کا اپوزیشن کو معاشی صورتحال پر مناظرہ کاچیلنج

Spread the love

پارلیمانی سیکرٹری برائے اقتصادی امور ڈویژن عالیہ حمزہ کے مطابق موجودہ حکومت میں معیشت بہتری کے راستے پر گامزن ہوئی، موجودہ حکومت پر معیشت تباہی کے بلیم گیم کرنے والوں کو میرا کھلا چیلنج ہے، گزشتہ ادوار اور موجودہ حکومت کی معاشی صورت حال پر مناظرہ کرنے کو تیار ہوں۔

نوماہ میں لیسٹڈ بزنس کا سالانہ منافع 59 فیصد

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف بلیم گیم کر رہی،تباہی کے دہانے پر کھڑی معیشت سابقہ حکومتیں چھوڑ کر گئیں، کورونا کے باوجود مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں لیسٹڈ بزنس کا سالانہ منافع 59 فیصد ہوا ، پاکستان سٹاک مارکیٹ نے 250 ارب کا ریکارڈ منافع کیا، 10 سالہ ریکارڈ توڑا۔

اسٹیٹ بینک کے پاس 17.85 ارب ڈالر کے ذخائر

عالیہ حمزہ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کم ہو رہا ہے، ملک کے مجموعی ذخائر 24.2 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں، گزشتہ حکومت کے 20 ماہ میں سٹیٹ بینک ذخائر 7 ارب ڈالر تھے ، آج سٹیٹ بنک کے پاس 17.85 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں۔

پٹرول کی پیداوار میں 7.33فیصد اضافہ

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی پیداوار میں پہلے 4 مہینوں میں 7.33 فیصد اضافہ ہوا،9 ماہ کے اندر میرا گھر اسکیم کے تحت بنکو ں سے 38 ارب روپے کے قرضے دیے گئے، تحریک انصاف کی حکومت 10سال پہلے آتی تو ہر بندے کے پاس اپنا گھر ہوتا، پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3.98 فیصد، 5 فیصد تک لے کر جائیں گے ۔

رئیل اسٹیٹ، آئی ٹی اور سیاست کی گروتھ میں اضافہ

عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں ایک لاکھ 60 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں،رئیل اسٹیٹ کی گروتھ 494 فیصد، آئی ٹی 194 اور سیاحت کی گروتھ 136فیصد ہو گئی ہے ، موجودہ حکومت نے ٹیکس ٹارگٹ سے287 ارب روپے زیادہ کولیکشن کی ۔

روشن ڈیجیٹل پروگرام

انہوں نے کہا کہ 3 ارب ڈالر صرف روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی وجہ سے پاکستان کے اندر آ رہا، گڈز ایکسپورٹ سیکٹر 31 ارب ڈالر کو انشااللہ کراس کرے گا، 3 ارب کی مشینری لگانے اور نئے یونٹس لگانے سے ٹیکسٹائل میں بہتری ہو رہی ہے۔

تیس ہزار افراد کی انڈسٹریل زون فیڈمک میں نوکریاں

فیصل آباد میں انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں سال 2021 کے دوران 1 کھرب 14 ارب روپے کی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، 30 ہزار افراد کو صرف ایک انڈسٹریل زون فیڈمک میں نوکریاں ملیں، ٹریکٹرز اور رکشہ برآمد ہو رہے ہیں ، گاڑیوں کی فروخت ایک سال میں 71 فیصد بڑھی ہے۔

موبائل فون مینوفیکچر اورچاول کی پیدوار میں اضافہ

دوہزار اکیس میں 2 کروڑ 21لاکھ موبائل فون مینوفیکچر ہوئے، 2017 میں صرف 1 لاکھ ہوتے تھے، رواں سال چاول کی پیداوار 8.4 ملین ٹن، ہمارا ٹارگٹ 8.8 ملین ٹن ہے ،مکئی پچھلے سال 7.9 ارب ٹن تھی اس سال 8.5 ارب ٹن پیداوار ہوئی ۔

عمران خان صدی کے بہترین لیڈر

عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اس صدی کے بہترین لیڈر ہیں، ویلفیئر سٹیٹ سے ترقی و خوشحالی ریاست کا سفر وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں ہو رہا ہے،کرپشن کا باب بند ہو چکا ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی دفعہ عوامی ٹیکسز کا پیسہ سرے محل اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے بجائے عوام پر خرچ ہو رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کرپشن کا باب بند کیا، عمران خان نے سمندرپار پاکستانیوں کو انکا حق دلایا،مجھے فخر ہے کہ عمران خان میرے اور عوام کے لیڈر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔