سینیٹ اجلاس، حکومتی رویے پر اپوزیشن کا واک آؤٹ، کورم پورا نہ ہونے پر کارروائی ملتوی

Spread the love

سینیٹ کا اجلاس پریذائیڈنگ افسر سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدرات ہوا ، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں روزانہ مہنگائی ہو رہی ہے، لوگوں کو مظاہروں پر اکسایا جا رہا ہے، گذشتہ روز قومی اسمبلی میں بجٹ قوانین کو بلڈوز کیا گیا۔

قائد ایوان شہزاد وسیم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کبھی سنتے ہیں عدم اعتماد آئے گا تو کبھی دوسری دھمکیاں دی جاتی ہیں، ساری کی ساری دھمکیاں غیر موثر ہوگئیں، ووٹنگ کے ذریعے ہونے والی قانون سازی کو بلڈوز کرنے کا کہنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں اسپیکر کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا اس پر آج ایوان میں بات کروں گا، ہم نے کبھی اسپیکر یا چیئرمین کی کرسی کے ساتھ اس طرح نہیں کیا، آپ لوگوں نے اگر سچ نہیں سننا تو کرلیں واک آوٹ ۔

اپوزیشن نے علی محمد خان کے بیان پر ایوان سے واک آوٹ کیا تو ساتھ ہی سینیٹر عینی مری نے کورم کی نشاندھی کردی ،  گنتی کی گئی تو صرف 15 سینیٹرز موجود تھے ۔ ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں لیکن ارکان نہ آئے ، کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پیر کی سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے